میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زوار احمد عطاری نے ٹندو آدم سٹی پریس کلب میں صدر پریس کلب محمد وسیم فاروقی سے ملاقات کی۔

رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور 24 جون 2021ء کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے وفد کے ساتھ شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کی شب پریس کلب ملتان میں اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے رکن زون ملتان محمد ریاض عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

شرکا ئے اجتماع نے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول سماعت فرمائے۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کی شب میڈیا سیل گلبرک لاہور میں اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے رکن محمد عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

شرکا ئے اجتماع نے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول سماعت فرمائے۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد عثمان عطاری نے 19 جون 2021ء کو سید الماس مبشر (ایڈیٹران چیف امیگا نیوز لاہور)، حافظ عادل (چیف رپورٹر اومیگا نیوز لاہور) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

رکن شعبہ محمد عثمان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زوار احمد عطاری نے 18 جون 2021ء کو بیرانی شہر کے پریس کلب  میں خیر محمد (صدر پریس کلب)، میرساگر (سندھT.V)، محمد شاکر (T.Vٹو ڈے) اور حاکم (A.R.Y) سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ زوار احمد عطارنے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات FGRF، جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور خدام المساجد کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 17 جون 2021ء کو  نواب شاہ زون کے ہفتہ وار اجتماع میں شہداد پور ڈویژن کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران زون نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان فرمایا اور شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دار احمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام16 جون 2021ء  بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سانگھڑ اور شاہ پور چاکر پریس کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران کی آمد ہوئی، جن کا استقبال رکن مجلس محمود عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا، صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔

شعبہ FGRF کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، وزٹ کرنے والے صحافیوں کے نام یہ ہیں :- محمد رضا خان صدر پریس کلب سانگھر، صغیر احمد راجپوت سینئر نائب صدر سانگھڑ، منور شاہ حسین جنرل سیکرٹری، عادل مغل اطلاعات سیکرٹری، آصف رضا زئی ممبر، رانا ثقلین رضا ممبر سانگھڑ، آصف علی جوئنٹ سیکرٹری، عمران حسین سرمایہ نیوز، محمد الیاس انجم صدر، رحمت علی، عبدالرحمن قریشی، محمد اویس رحمت، عبدالرحمن رائل نیوز سانگھڑ شامل تھے، اس دوران نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور ڈویژن نگران سانگھڑ بھی ساتھ موجود تھے۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15 جون 2021ء  بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں عزم میڈیا گروپ کے بانی رحمت علی رازی کی برسی کے موقع پر رکن مجلس لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے بیان کیا ۔ اس ایصال ثواب اجتماع میں اخبار مالکان، سینئر صحافیوں، خابارفروش یونین کے صدر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2021ء  بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے الپورئی پریس کلب اور تنگی پریس کلب میں صحافیوں اور ایس ایج او الپورئی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا رکن پشاور زون نے انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤں کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئےد عوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے حوالے سے بریف کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں دیں ۔ صحافیوں کے نام یہ ہیں(1) نائب صدر : الف خان شیرپاؤ، نمائندہ خیبر نیوز ،(2)جنرل سیکرٹری نصراللہ خان خٹک ، نمائندہ ،نیو نیوز،(3)فنانس سیکرٹری " کاظم خان شیرپاؤ، اخبارخیبر(4)شاہد اللہ خٹک ،جائنٹ سیکرٹری ،نمایندہ آئین ،(5)ممبر حسنین مشتاق ،نمائندہ خبریں ،(6) طارق خان ، ریڈیو دلبر ممبر (7)عرفان خان،ممبر ،نئی بات(8)خالد منصور، ریڈیو دلبر( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2021ء  بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے چارسدہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دی نیز دعوت اسلامی کے فلاحی، سماجی کاموں کے حوالے سے بریف کیا اور صحافیوں کو فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئےمکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں دی۔ ( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 جون 2021ء  بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے رستم پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے فلاحی،سماجی کاموں کے حوالے سے بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں دی۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن و لاہور شمالی زون کے رکن محمد بلال عطاری نے لاہور شمالی زون میں تنویر اکیڈمی آف کامرس گڑھی شاہو کے اونر و پرنسپل محمد تنویر عطاری، میڈیا سے وابستہ افراد اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ محمد بلال عطاری نے انہیں شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”دل جیتنے کا نسخہ اور شجرہ عالیہ قادریہ“ تحفے میں دیا۔