میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 10 جون 2021ء کو  نواب شاہ زون کے ہفتہ وار اجتماع میں مہران پریس کلب ٹنڈو آدم کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان فرمایا اور شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دار احمد عطاریبھی موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 10 جون 2021ء کو  مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مختلف اخبارات اور چینل سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران کابینہ محمد زبیر عطاری نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان کیا جبکہ حلقے کے اختتام انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے تحفے میں پیش کئے گئے۔

اس موقع پر لاہور جنوبی زون ذمہ دار شہزاد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اوکاڑہ زون میں پریس کلب حجرہ شاہ مقیم کے چیئرمین شبیر عطاری کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افرادسمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی  نے شرکت کی۔

رکن شعبہ و رکن زون محمد یار عطاری نے ”ایصالِ ثواب“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔


پچھلے دنوں شعبہ میڈیا ڈیپاڑٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے گلگت بلتستان پریس کلب کا دورہ کیاجہاں صحافیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس دوران رکن ریجن لاہور شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ عثمان عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے گلگت بلتستان میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر اور H.Dسے ملاقات کی۔

رکن ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 07 جون 2021ء بروز  پیر لاہور ریجن ، گلگت بلتستان کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے مختلف عہدیداران وائس چانسلر، ڈاکٹر اکبر علی HODمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن ‏اسٹيڈيز اور مشتاق احمد فیکلٹی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ماس کمیونیکیشن کےا سٹوڈنٹ کو نیکی کی دعوت دی اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 07 جون 2021ء بروز  پیر لاہور جنوبی زون، رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی زون محمد شہزاد مدنی نے روزنامہ نوائے وقت کے سینئر صحافی و کالم نگار ڈپٹی ایڈیٹر سعید آصی سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا بالخصوص فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاوٴن لاہور وزٹ کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب سیرت مصطفیٰ ﷺ تحفےمیں پیش کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 جون 2021ء  بروز اتوار لاہور ریجن ، گلگت بلتستان میں رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نےگلگت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ایف جی آر ایف کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب فیضان نماز تحفہ میں دی ۔ دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی جس پر شخصیات نےجلد دورہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 06 جون 2021ء بروز اتوار نواب شاہ زون، نوشہروفیروز میں رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ڈسٹرک نوشہروفیروز کے پریس کلب میں جیو نیوز کے غلام حیدر، جی ٹی وی کے محمد شکیل، سندھ ٹی وی کے عرفان الحق، پریس کلب کے صدر محمد وقار سمیت سینئر صحافیوں اور دیگر پرنٹ میڈیا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شخصیات کا خیر مقدم کیا اور انہیں نیکی کی دعوت دی نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ آخر میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کا تعارف کرواتے ہوئے اس شعبے کی خدمات سے آگاہ کیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 جون 2021ء  بروز اتوار ملتان زون میں رکن مجلس و رکن زون محمد ریاض عطاری نے خانیوال کے سینئر صحافی خالد چوہدری کے والد مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

جبکہ دوسری جانب فیضان مدینہ خانیوال میں صحافیوں کے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی۔ رکن مجلس ملتان زون محمد ریاض عطاری نے بیان کیا اور نگران کابینہ عبدالوحید عطاری نے مرحومین کے لئے دعا کروائی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 05 جون 2021ء  بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں کے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی۔ شاہد عطاری نے نعت پڑھی اور رکن مجلس ملتان زون محمد ریاض عطاری نے بیان کیا۔ آخر میں مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04 جون 2021ء  بروز جمعہ ملتان میں رکن زون محمد ریاض عطاری اور دیگر ذمہ داران نے پی ٹی وی نیوز ملتان کے جی ایم ہارون جمالی کی والدہ مرحومہ اور پروڈیوسر فاروق اویسی کے بھائی مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔