19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ میڈیا
ڈیپاڑٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے گلگت
بلتستان پریس کلب کا دورہ کیاجہاں صحافیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال
کیا۔
اس موقع پر دینی حلقے
کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس دوران رکن ریجن
لاہور شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ عثمان عطاری بھی موجود تھے۔