دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ریجن محمد عثمان عطاری نے پشاور میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر احتشام الحق سے ملاقات کی۔

محمد عثمان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کی اور شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ رکن ریجن نے ڈاکٹر احتشام الحق سے پورے پشاور سٹی ضلعی انتظامیہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کو شعبہ FGRF کے ساتھ مل کر شجر کاری کرنے پر گفتگو کی۔ آخر میں پشاور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز کی 425 حکایات“ اور امیر اہلسنت کے رسائل تحفے میں دیئے گئے۔ اس موقع پر لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری مدنی، پشاور زون معطر علی عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)