دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رانا ندیم احمد مرحوم کےلئے  ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی رانا شہزاد، سینئر صحافی رانا سلیم اور نجی چینل کے پروڈیوسر رانا بلال سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور مرحوم کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

اجتماع کے بعدصحافیوں کو فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)