پچھلے دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
نواب شاہ کابینہ کےذمہ داران نے جے این این نیوز آفس دوڑ کاوزٹ کیااور وہاں موجود صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ کے
ذمہ دار قاری محمدراشد عطاری نے صحافیوں کو دنیا میں آنے کا مقصد،اللہ عزوجل کی اطاعت کرنے اور حقوق العباد کا خیال رکھتے
ہوئے اُس کے بندوں کے حقوق کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی،ذمہ دار کا مزید کہنا تھا
کہ ہم چاہے دنیا کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں ہمیں اپنامقصد ِحیات ہرگز نہیں
بھولنا چاہیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اُنہیں دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے
رسائل تحفے میں پیش کئے۔
بعدازاں صحافی حضرات محمد سلیم آرائیں ، ADنعمان
ملاح اور شکیل احمد رندنے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہانیزدعوتِ
اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری محمدراشد عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
نواب شاہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)