پچھلےدنوں میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام لسبیلہ پریس کلب حب میں محفلِ میلاد کا انعقادکیاگیاجس میں لسبیلہ پریس کلب حب کے صدر راؤ اختر علی راجپوت، جنرل سیکرٹری عزیز لاسی، ممبران میں راؤ اصغر علی ،محمد نواز بلوچ ،غلام مرتضی شیخ ، ایوب لاسی،اصغر علی موندرہ ،عابد سریرہ اوریاسر علی بلوچ سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

محفلِ میلادکاآغاز قاری عارف شیخ عطاری نے تلاوتِ کلام پاک سےکیاجبکہ سکندر عطاری مدنی اورزوہیب عطاری نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعت شریف پیش کی۔

کراچی ریجن اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار سیّد نوید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری لسبیلہ کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)