میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب بیلہ میں محفل ِمیلاد کی تقریب منعقدکی گئی جس میں عہدیداران و اراکینِ پریس کلب ، صحافیوں اور سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات سمیت مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والےعاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ میلاد میں مولانا حسن رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور مثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ پاک نے آپ جیسا حسین وجمیل اور بنایا ہی نہیں ،حسن وجمال مصطفی ﷺایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں ،تو کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔ پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ، آپ ﷺ زمین وآسمان کی عظیم سلطنت کے بادشا ہ ہیں ۔ آپ ﷺ کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اور دو وزیر زمین میں حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔

محفلِ میلاد میں دعوت اسلامی بیلہ کے ذمہ داران میں قاری یار محمد عطاری، حسین عطاری ،علی محمد عطاری ،میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ کے جہاں زیب عطاری، نیشنل پریس کلب بیلہ کے صدر عبدالرحیم رونجھو، نائب صدر عبدالحمید قیصر، جرنل سیکرٹری عبدالحلیم رونجھو، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام سرور رونجھو، پٹواری ہدایت اللہ عبدالحفیظ خاصخیلی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)