5 رجب المرجب, 1446 ہجری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے سیکریٹری رضوان بھٹی ، نیو نیوز کے بیورو چیف اور پرنٹ میڈیا سے
وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے صحافیوں سے مختلف امو رپر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے صحافیوں کو ماہنامہ فیضانِ
مدینہ اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)