5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے سوشل میڈیا کے زیرِ اہتمام فاضل
پور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت تحصیل نگران، ڈویژن
اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر صدر پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔
بعد میں نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مقامی جامعۃ ُالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔جہاں تحصیل نگران ناظم محمود عطاری ،
ڈویژن ذمہ دار مزاراتِ اولیا حضور بخش عطاری
مدنی اور تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری سے علاقے میں دینی کام بڑھانے کے سلسلے میں
مشاورت کی۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )