5 رجب المرجب, 1446 ہجری
لاہور کے مختلف نیوز چینلز سے وابستہ پروڈیوسرز کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد
Thu, 26 May , 2022
2 years ago
دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاہور ڈویژن
کے مختلف نیوز چینلز سے وابستہ پروڈیوسر زکی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور حاضری
ہوئی۔
اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگران میڈیا
ڈیپارٹمنٹ نے صحافیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔
بعدازاں صحافیوں کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے
ملاقات ہوئی۔ رکن شوری نے کو اُن کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع
پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن کے زمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)