میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی لاہور، پنجاب میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ذمہ داران اور اوریا مقبول جان کے درمیان دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی نیز ذمہ داران کی جانب سے اوریا مقبول جان کو مکتبۃ المدینہ کی دو اہم کتابیں ”آدابِ زندگی“ اور”اے لوگو! تحفے میں پیش کی گئیں۔

بعدازاں ذمہ داران میں موجود نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان عطاری نے اوریا مقبول جان کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہو رکا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)