18 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی سینئر اینکر پرسن
مبشر لقمان سے گوالمنڈی، لاہور میں ملاقات
Sat, 14 Jun , 2025
18 hours ago
لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے معروف سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان سے اُن
کے دفتر میں ملاقات کی جس میں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے
تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مبشر لقمان کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی تاکہ وہ دعوتِ اسلامی کی خدمات کا براہِ راست
مشاہدہ کرسکیں۔