5 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ مٹھن پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں صدر پریس کلب افضل فریدی، چیرمین پریس کلب اے ڈی عامر تہیم سمیت میڈیاڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت
کی۔
صحافی
اجتماع میں نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع
پر تحصیل نگران، ڈویژن ذمہ دار اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )