5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا کی
جانب سے پچھلے دنوں راجن
پور پریس کلب میں صحافی اجتماع منعقد
ہوا جس میں صدر پریس کلب ملک ابوبکر ،
جنرل سیکرٹری ندیم قریشی کے علاوہ وہاں کام کرنے والے دیگر اسٹاف نے بھر پور انداز
میں شرکت کی۔
نگرانِ
مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے،مدنی قافلوں میں سفر
کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )