دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام 15 فروری 2022ء بروز منگل آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پنجاب کے ڈویژن اور میٹرو
پولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ
پنجاب حاجی
غلام الیاس عطاری نے سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا
رکیا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار نیو
سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے
نیوسوسائٹیزڈیپارٹمنٹ کےتحت پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ذمہ داران سمیت اراکینِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری اورحاجی
محمدامین عطاری بھی شریک تھے۔
نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مولاناحاجی محمدعمران عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےشعبےکی
کارکردگی کے حوالے سے فالواپ لیا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شوریٰ نےشعبےکی ترقی کےلئےذمہ
داران کومدنی پھولوں سےنوازاجس پروہاں موجودذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےتحت12نومبر2021ءبروزجمعہ عالمی
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران کےدرمیان میٹنگ ہوئی ۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری
نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کافالواپ
لیا۔
دعوتِ اسلامی کےنیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کےتحت
10اکتوبر2021ءبروزاتوارفیصل آباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نیو
سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ، مختلف شعبوں اور سیکٹر و بلاک ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس دوران غلام الیاس عطاری نے نیو سوسائٹیز میں شعبوں کے دینی کام کوکس انداز
میں کرنا ہے نیز اسےکس طرح مینج کیا جائے اس حوالے سے کلام کیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی
نےدینی کاموں کے پیشگی وعملی شیڈول بنانےاورکم ازکم دو گھنٹے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد سٹی میں کالونی مالکان کے لئے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کالونی
مالکان اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بھی آمد ہوئی،رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کے حوالے سے بتاتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ملتان ریجن کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ
کی زیرِ نگرانی ملتان ریجن کے&
Construction Departments Property کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
علی عطاری نےذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے کام
میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ نیو
سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 21ستمبر2021ءبروزمنگل فیصل آباد میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ اور مختلف شعبوں کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر
مبلغِ دعوتِ اسلامی غلام الیاس عطاری نے شعبے کےکام میں بہتری لانے اور احسن انداز
میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد
کاشف عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 28 اگست 2021ء کو رکن شوریٰ
حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی غلام الیاس عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
فیصل آباد میں صوبائی وزیر کلچر اینڈ کالونیز خیال احمد سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور دعوت
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری، شعبہ
نیو سائٹی ڈیپارٹمنٹ، Content: Mohammad Hussain Attari)
یکم
اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد
ڈی گراؤنڈ سمندری روڈ میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نیو سوسائٹی میں رہائش
پذیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار نیو سائٹی ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے ”مسجد بنانے کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت
بتاتے ہوئے مساجد بنوانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری، آفس
ذمہ دارشعبہ نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن)