29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد سٹی میں کالونی مالکان کے لئے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کالونی
مالکان اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بھی آمد ہوئی،رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کے حوالے سے بتاتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)