ہر طبقے کے لوگوں کو دین کی باتیں بتانے اور انہیں ضروریاتِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2023ء بروز بدھ نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ لاہور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے مختلف امور پر کلام کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

حاجی غلام الیاس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 اگست 2023ء بروز منگل نیوسوسائیٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال میں ڈویلپرز اجتماع  بنام”تجارت کورس“ ہوا جس میں کالونی مالکان، فیکٹری مالکان، چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدر کاشف ریاض، 2 ایکس صدر ، عاصم رفیق اور محمد وسیم سمیت دیگر ڈویلپرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری کے علاوہ دعوتِ اسلامی کو مساجد تعمیر کرواکر دینے کے حوالے سےمبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے وقت اور مال کے ذریعے دین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ملکی سطح پر چیمبر آف کامرس فیڈریشن کے ممبر صدیق بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت ِاسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز کے تحت 30 اگست 2023 ء بروز پیر مدنی  مرکز فیضان مدینہ سکھر میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز کی رہائشی شخصیات نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے مسجد بنانے کے فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے، اپنی زندگی نیک کاموں میں گزارنےکا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کام،ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

علاوہ ازیں اپنی سوسائٹی کے مساجد کے پلاٹ دعوت اسلامی ٹرسٹ سے الحاق کروانے اور 2ستمبر2023ء کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی کےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29اگست  2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز کے تحت لاڑکانہ سٹی میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کےحلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے’’ مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے بلڈرز کو اپنی زندگی کے شب و روز نیک کاموں میں گزارنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکا ذہن دیتے ہوئے 2ستمبر کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی کےاجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 اگست 2023ءبروز بدھ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں گھریلو صدقہ بکس کے نگران محمد عمران سرور عطاری اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیوسوسائٹیز میں گھریلو صدقہ بکس کے نظام کے حوالے سے اہم نکات سمجھائے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد القیوم عطاری اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے چند صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت ڈیپارٹمنٹس کے دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لیا اور نیو سوسائٹیز میں ڈونیشن کے نظام کے معاملات پر گفتگو کی جس پر شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 اگست 2023ءبروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری اور پنجاب بھر کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی جس میں نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ا نہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 اگست 2023ءبروز جمعۃ المبارک مجلس نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ  ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس نیوسوسائٹیز حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیوسوسائٹیز میں ائمہ مساجد کے نظام کے حوالے سے نکات بتائے اور ان میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں ائمہ مساجد کے نگرانِ مجلس فیضان عطاری، نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔( رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان مشاورت اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اراکین کی بھی شرکت رہی جن میں مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز)، مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم، ائمہ مساجد، معاونت برائے اسلامی بہنیں اور پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ بھی شعبہ جات موجود تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات نیوسوسائٹیز میں کیسے معاون و مددگار بن سکتے ہیں؟“ کے موضوع پر کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور نگران ِ شعبہ پاکستان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کیا ار ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 6 جون 2023ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن و میٹروپولیٹن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں بہاولپور سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈویلپر کی آمد ہوئی جہاں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ڈویلپر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ڈویلپر کو دعوتِ اسلامی کی پریزنٹیشن کی ویڈیو کے ذریعے دکھائی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا اور مساجد بنا کر دعوتِ اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)