20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت ِاسلامی
کے شعبہ نیو سوسائٹیز کے تحت 30 اگست 2023 ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ
نیو سوسائٹیز کی رہائشی شخصیات نے شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز
رضا عطاری نے مسجد بنانے کے فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے،
اپنی زندگی نیک کاموں میں گزارنےکا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کام،ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
علاوہ
ازیں اپنی سوسائٹی کے مساجد کے پلاٹ دعوت
اسلامی ٹرسٹ سے الحاق کروانے اور
2ستمبر2023ء کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی
کےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)