فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور نگران
ِ شعبہ پاکستان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کیا ار
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پنجاب پاکستان کے ڈویژن و میٹروپولیٹن کےذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 6
جون 2023ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن و میٹروپولیٹن کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
پچھلے دنوں بہاولپور سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈویلپر کی آمد ہوئی جہاں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی
بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ
عبدالرؤف عطاری نے ڈویلپر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف کروایا اور انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں
داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ڈویلپر کو دعوتِ اسلامی کی پریزنٹیشن کی
ویڈیو کے ذریعے دکھائی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا اور
مساجد بنا کر دعوتِ اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد میں مختلف سوسائٹیز کی شخصیات اور
تاجران کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
شعبہ نیو سوسائٹیز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل
آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا
جس میں فیصل آباد کی مختلف سوسائٹیز سے شخصیات اور تاجران سمیت دیگر ذمہ داران و
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو
نماز و روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا نیز
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے اُن شعبہ جات میں ہونے والے
اخراجات کے بارے میں بتایا۔
ڈسٹرکٹ فیصل آباد جڑا نوالہ روڈ پر واقع ریاست ڈوگرکی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام ڈسٹرکٹ فیصل آباد جڑا نوالہ روڈ پر واقع ریاست ڈوگرکی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیاجس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، تاجران اور شخصیات سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیاجس میں انہوں نے شرکا کو جھوٹ، چغلی، وعدہ خلافی، رشوت سمیت دیگر گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، غریبوں کی مدد کرنے، نمازوں کی پابندی
کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ پاکستان
مشاورت نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 13 نومبر 2022ء کو شعبہ جات کے
لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع
کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کے
حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
بعدِ بیان صلاۃو سلام بھی پڑھا گیا اور نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان مشاورت
سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
2 اکتوبر 2022ء
بروز اتوار پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور صوبۂ پنجاب کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹیز میں دینی کاموں کو بڑھایا جائے اور ان میں تعمیر ہونے والی مساجد کو پایا تکمیل تک
پہنچایا جائے نیز ان سوسائٹیز میں مدرسۃالمدینہ بالغان کو بھی
عام کیا جائے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے سوسائٹیز میں اجتماع ِ میلاد منعقد کرنے، جلوس میلاد کا اہتمام کرنے، مرکزی
جلوس میں شریک ہونے اور سوسائٹیزسے اسلامی
بھائیوں کو ان میں شرکت کروانے کی ترغیب
دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دیگر اہم امور کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مشاورت کی اور انہیں
مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ البرکت وِلاز ستیانہ روڈ میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس
میں انویسٹر، ڈویلپر اور تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی مولانا عامر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سیرتِ طیبہ نیز میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے مقاصد
کے بارے میں بتایا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
دوران بیان عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد و
جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا
رکیا۔
اس موقع پر سیکٹر ذمہ دار عرفان عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار عدیل عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عرفان عطاری سیکٹر ذمہ دار نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری )
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو سوسائٹی
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے نئی مساجد بنانے اور اُن مساجد میں امام صاحبان کو
اجیر رکھوانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا
ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی ذمہ داران سے شعبے کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان بھر کے ذمہ داران
کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام ملتان
کینٹ نجی ہوٹل میں ارکان اسلام کے موضوع
پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نگران میٹرو پولیٹن ملتان سٹی شعبہ نیو
سوسائٹی نگران، پنجاب مشاورت، شعبہ نیو سوسائٹیز نگران، شعبہ نیو سوسائٹی ڈویژن ملتان اور دعوت اسلامی
کے دیگر ذمہ داران اور ڈویلپرز رئیل اسٹیٹ
سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ارکان اسلام کے موضوع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد
سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں
دارالافتاء اہل سنت ذمہ دار مفتی علی اصغر
عطاری مدنی نےڈویلپرز رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول کے ارکان اسلام
کے حوالے سےکئے جانے والے سوالات پر
جوابات دیئے نیز ڈویلپرز نے اپنی کالونیوں
میں مساجد بنا کر دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ کے تحت 27
فروری 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت نیو سوسائٹی میں امامت کروانے والے امام صاحبان
نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری نے پاکپتن کے نیو سوسائٹیز
میں دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور مساجد،مدارس اور دیگر پلاٹس کے حصول
کا طریقہ کار بیان کیا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس
میں نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ’’اصلاح اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے نماز وں کی پابندی کرنے اور نیکی
کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کو رمضان المبارک میں سنت اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)