گزشتہ روز فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پاکستان مشاورت اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جبکہ دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اراکین کی بھی شرکت رہی جن میں مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز)، مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم، ائمہ مساجد، معاونت برائے اسلامی بہنیں اور پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ
کے علاوہ بھی شعبہ جات موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات
نیوسوسائٹیز میں کیسے معاون و مددگار بن سکتے ہیں؟“ کے موضوع پر کلام کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں اخلاص کے
ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)