شعبہ نیو سوسائٹیز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں فیصل آباد کی مختلف سوسائٹیز سے شخصیات اور تاجران سمیت دیگر ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو نماز و روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے اُن شعبہ جات میں ہونے والے اخراجات کے بارے میں بتایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیاد ہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے متعلق وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)