ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرنے کے لئے  وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی ذمہ داران سے شعبے کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان بھر کے ذمہ داران کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)