2 اکتوبر 2022ء
بروز اتوار پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور صوبۂ پنجاب کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹیز میں دینی کاموں کو بڑھایا جائے اور ان میں تعمیر ہونے والی مساجد کو پایا تکمیل تک
پہنچایا جائے نیز ان سوسائٹیز میں مدرسۃالمدینہ بالغان کو بھی
عام کیا جائے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے سوسائٹیز میں اجتماع ِ میلاد منعقد کرنے، جلوس میلاد کا اہتمام کرنے، مرکزی
جلوس میں شریک ہونے اور سوسائٹیزسے اسلامی
بھائیوں کو ان میں شرکت کروانے کی ترغیب
دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دیگر اہم امور کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مشاورت کی اور انہیں
مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)