ڈسٹرکٹ فیصل آباد جڑا نوالہ روڈ پر واقع ریاست ڈوگرکی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام ڈسٹرکٹ فیصل آباد جڑا نوالہ روڈ پر واقع ریاست ڈوگرکی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیاجس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، تاجران اور شخصیات سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیاجس میں انہوں نے شرکا کو جھوٹ، چغلی، وعدہ خلافی، رشوت سمیت دیگر گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، غریبوں کی مدد کرنے، نمازوں کی پابندی
کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ پاکستان
مشاورت نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 13 نومبر 2022ء کو شعبہ جات کے
لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع
کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کے
حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
بعدِ بیان صلاۃو سلام بھی پڑھا گیا اور نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان مشاورت
سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)