18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
29اگست
2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو
سوسائٹیز کے تحت لاڑکانہ سٹی میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کےحلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز
رضا عطاری نے’’ مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے بلڈرز کو اپنی زندگی کے شب و روز نیک کاموں میں گزارنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکا ذہن دیتے ہوئے 2ستمبر کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی کےاجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)