دعوتِ  اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام ملتان کینٹ نجی ہوٹل میں ارکان اسلام کے موضوع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نگران میٹرو پولیٹن ملتان سٹی شعبہ نیو سوسائٹی نگران، پنجاب مشاورت، شعبہ نیو سوسائٹیز نگران، شعبہ نیو سوسائٹی ڈویژن ملتان اور دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران اور ڈویلپرز رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

ارکان اسلام کے موضوع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں دارالافتاء اہل سنت ذمہ دار مفتی علی اصغر عطاری مدنی نےڈویلپرز رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول کے ارکان اسلام کے حوالے سےکئے جانے والے سوالات پر جوابات دیئے نیز ڈویلپرز نے اپنی کالونیوں میں مساجد بنا کر دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔