21 رجب المرجب, 1446 ہجری
محافظ ٹاؤن نیوسوسائٹی لاہور میں محفلِ میلاد ، مختلف
نیوسوسائٹیز کی شخصیات کی شرکت
Wed, 18 Sep , 2024
125 days ago
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 10 ستمبر 2024ء کو محافظ ٹاؤن نیوسوسائٹی لاہور میں محفلِ میلاد منعقد کی
گئی جس میں ڈویلپرز اور مختلف نیوسوسائٹیز کی شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفلِ میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈویژن نگران
عادل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر شرکا کی تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)