18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے دنوں فیصل
آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس حاجی غلام الياس عطاری اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے پچھلے مدنی مشورے کے اہداف کا جائزہ اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا نیز نیو سوسائٹیز میں ہونے والے مختلف دینی کاموں
کے حوالے سے نکات بتائے ۔
مزید دیگر امور پر گفتگو فرماتے ہوئے نگران پاکستان مشاورت نے نیو سوسائٹی
ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا ۔ آخر میں دعا فرمائی او راسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )