لوگوں کو علمِ دین سیکھنے سکھانے کا ذہن  دینےوالے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 4 اکتوبر 2025ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں لاہور سطح کے صوبائی و ڈویژن سمیت صوبہ سندھ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران شریک ہوئے۔

ٹریننگ سیشن میں ڈیپارٹمنٹ کے کراچی ذمہ داران مولانا آصف عطاری مدنی اور سیّد شارق عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کی انٹرنل ورکنگ، ڈیٹا انٹری، فیلڈ ورک، شیڈول کی تقسیم، فالو اپ، کارکردگی کا جائزہ اور شرعی رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:مولانا تصور عطاری مدنی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)