19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
خیابان امین سوسائٹی
لاہور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 ستمبر 2024ء کو ”اجتماعِ میلاد“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔
اجتماعِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)