21 رجب المرجب, 1446 ہجری
26 ستمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ،صوبائی ذمہ داران اور پنجاب
وسٹیز ذمہ داران بالخصوص ڈویلپرز حضرات نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد علی عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں جائزہ لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی
مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا اور نمایاں
کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)