21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پنجاب فیصل آباد کے علاقہ 8 چک میں نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 دسمبر 2023ء کو ایک
اسلامی بھائی کے گھر شخصیات کا مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویلپرز، تاجران و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قرآن پاک و نعتِ رسول ﷺ سے ہوئی پھر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی
محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس
میں نیکی کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کے
بارے میں ذہن سازی کی نیز سنتوں پر عمل
کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔
اختتام
پر نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)