دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   مظفر گڑھ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ملتان ریجن نگران ، مظفرگڑھ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح نگران اسلامی بہن نے’’ انفرادی کوشش کا طریقہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےسالانہ ڈونیشن کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز تقرری کے اہداف، نئے دینی کام کے آغاز کا طریقہ اور کارکردگی جدول کی اہمیت پر نکات بتائے۔