دعوتِ اسلامی کی مجلس  مالیات کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ شا ہ رکن عالم کالونی ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگران زون اور اراکین کابینہ مجلس مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون مالیات ذمہ دار غلام الیاس عطاری نے رسید بکس کی تقسیم کاری، جدول کا جائزہ، ای رسید کے نفاذ کے اہداف اور اعتکاف میں مالیات کے نظام کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور ان امور پر باہم مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔