عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے ضلع لودھراں میں تاجر میاں محمد جاوید کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے لودھراں شیڈول کے دوران تاجر حافظ شیر محمد کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور مختلف شخصیات کی شرکت رہی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جات کے لئے ہونے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن (چندہ) جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ حلقہ عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ صوبۂ پنجاب پاکستان کےضلع   لودھراں کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دھنوٹ ٹاؤن تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودہراں میں تاجر حاجی راؤ محمد علی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز شعبہ جات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس حوالے سے ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے حلقہ نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

واضح رہے اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لیک سٹی لاہور میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ میلاد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلام مکمل ضابطہ حیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ساہیوال کے شیڈول پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اصغر رامے کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل پر شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر شخصیات و ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

علاوہ ازیں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کے ہمراہ اصغر رامے کے والدین اور دیگر عاشقانِ رسول کی قبروں پر فاتحہ پڑھی نیز اُن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  ساہیوال میں تاجر محمد رضوان عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کےلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔آخر میں حلقے میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف نشستوں و دینی حلقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ساہیوال میں قائم شیخ اکبر کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئےانہیں صدقے کے فضائل بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ساہیوال میں مہر ثاقب کے گھر  پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کےفضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے اور دوسروں کو اس کی  ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ ریسکیو 1122 کے دفتر میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ریسکیو 1122 کے دفتر میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ انچارج انجینئر نوید ، اسپیشل برانچ کے سرکل سیالکوٹ کے انچارج محمد مبارک ، آئی ٹی انچارج ڈسٹرکٹ پولیس خرم شہزاد جعسر اور چیف آفیسر ایم۔سی سیالکوٹ محمد زبیر وٹو نے شرکت کی ۔

رکن شوری نے ریسکیو1122 کے جوانوں کے درمیان معجزات مصطفی ﷺ اور مسلمانوں کی مدد پر اظہارِ خیال کیااور اجتماع کے بعد رکن شوری سے محمد زبیر وٹو نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ ٔ خیال کرتے ہوئے رکن شوری نے محفل میلاد پر ان کی طرف سے تعاون کرنے پر ان کے لئے دعا کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں اجتماعِ جشن عید میلاد النبی ﷺ   کا اہتمام کیا گیاجس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر رکن شوری سے کمپنی کے افسران (خالد حمید چیف ایگزیکٹو آفیسر، طارق عزیز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، فیصل خانزادہ جنرل مینجر، بلال کلی جنرل مینجر ، عثمان غنی جنرل مینجر ، عیسی محمد مینجر ، نور محمد عطاری)نے ملاقات اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”گفتگو کے آداب اور فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت “ تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: ٹاؤن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلشن ٹاؤن کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روزمیٹروپولیٹن سرگودھا میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اجتماع میلاد کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا اہتمام  کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرگودھا چوہدری طارق محمود پرویا ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران ، ایریا انچارج اور انجینئرز نے شرکت کی ۔

سرگودھا ڈویژن کے نگران ابو فاضل محمد عادل عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکاء کو اپنے نفس کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے سنتوں بھرے اجتماعات و محافل میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اجتماع کے اختتام پر افسران نے نگران سرگودھا سے ملاقات کی اور سی۔ای۔او۔سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ریجن بی ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میٹروپولیٹن لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں میلاد اجتماع کا اہتمام  کیا گیا۔

اس اجتماع میں ڈائریکٹر محمد سمیر ، ای۔ ٹی ۔او ۔آفتاب رحیم ، ای۔ٹی ۔او۔بشیرنوید ، ای۔ٹی ۔او۔ارشد، ای۔ٹی ۔او۔ شہباز ڈوگراور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اجتماعِ میلاد میں لاہور کے نگران محمد عظیم عطاری نے شرکاء سےبیان کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر حاضرین نے اجتماعات میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات اقبال ٹاؤن لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)