کمشنر کراچی اقبال میمن کا شعبہ ایف جی آر ایف کے
تحت لگائے گئے کورنگی متاثرین کیمپ کا
دورہ
6
اکتوبر 2022ء کو کمشنر کراچی اقبال میمن نے شعبہ ایف جی آر ایف کے
تحت لگائے گئے کورنگی متاثرین کیمپ کا
دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد، سی پی ایل
سی چیف زبیر، حمزہ ڈی ایچ او، ڈاکٹر
عبدالحی کھوسو، ڈی ایس پی کورنگی اسلم جویا، ڈی ایس پی لانڈھی ملک نواز، سی ای او اپیرل زون
زائد حمید ) نے بھی کیمپ
کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر کیمپ ذمہ دار نے شخصیات کو سیلاب زدگان کے لئے جو امداد کی گئی اس حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں آئندہ دنوں کی پلاننگ بھی بتائی جس پر
انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔
اس کے علاوہ کمشنر صاحب نے اپری سیشن لیٹر
پیش کیا ۔ دوران گفتگو کمشنر صاحب اور زبیر
صاحب کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضان مدینہ آنے کی دعوت بھی پیش
کی۔
٭دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ اور میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو سے ماہ میلاد کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی
اجتماع کے دوران مختلف شہروں سے آئی ہوئی شخصیات سے شعبہ
ایف جی آر ایف پلانٹیشن پاکستان کے نگران
حاجی محمد الطاف عطاری اور کوئٹہ کنٹونمنٹ
بورڈ کے ٹاؤن نگران نے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کیا نیز ان میں نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل ڈاکو مینٹری پریزنٹیشن دکھائی جس پر شخصیات نے
اظہار مسرت کیا۔بعدازاں مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بھی شخصیات سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ
نے شخصیات کو تربیتی مدنی پھول دیئے، کتب
و رسائل تحفے میں پیش کئے اور ان سب کے لئے دعائے خیر کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران کا جلوس میلاد اور اجتماع میلاد کے سلسلے میں
دورہ
6اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے جلوس میلاد
اور اجتماع میلاد کے سلسلے میں دورہ کیا
جہاں انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹ سے متعلق افراد سے ملاقات کرکے گاڑیوں کی بکنگ کروائی۔
اس کے
علاوہ ڈی ایم سی آفس میں جلوس میلاد کے سلسلے میں میٹنگ کی اور اس کے بعد ڈپٹی کمشنر ویسٹ غلام قادر تالپور ،
ایکس سی این حسن شیخ سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات محمد اویس رضا عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عید میلادالنبی ﷺ کے
سلسلے میں 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات میونسپل کارپوریشن ہال فیصل آبادمیں سیرت النبیﷺ
کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر جنرل قیصر عباس رند، ڈسٹرکٹ انچارج کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس صادق صواتی،
شہر بھر سے علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
دورانِ کانفرنس دارالافتاء اہلسنت کے مولانا
محمد اویس عطاری نے ”حسنِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آپ ﷺ کے حسن و
جمال کے واقعات بتائے نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سرکار علیہ السلام کی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیرہ شریف میں اجتماعِ
میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سب رجسٹرار بھیرہ شریف مہر خضر حیات ہرل،
تحصیل بھیرہ کے تمام ریونیو افسران اور حلقہ افسران سمیت اسٹاف کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں تحصیل
بھیرہ شریف کے نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پیدائشِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات
بیان کئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سرکار ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پردہ باغ پشاور میں ہونے
والے اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں ایس ایچ
او حاجی محمد ظفر خان سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پردہ باغ پشاور میں ہونے والے سالانہ اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے نگرانِ ڈویژن مشاورت پشاور محمد توصیف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
نے مقامی تھانہ فقیر آباد میں SHO حاجی محمد ظفر خان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے اجتماعِ میلاد کی سیکورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں SHO حاجی محمد ظفر خان نے اپنی طرف سے مکمل
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آخر میں ذمہ داران نے SHO کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پردہ باغ
پشاور کے عظیم الشان اجتماعِ میلاد میں
شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان
حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے وفد کا فیضانِ مدینہ کا وزٹ
پچھلے دنوں متحدہ قومی
مومنٹ پاکستان حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے وفد (جن میں ایم پی اے راشد خلجی بھی شامل تھے) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی
بھائیوں سے ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نے
وفد کے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز 12 ربیع الاول کی شب ہونے والے عظیم الشان
اجتماعِ میلاد میں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد کے علاقے ریاض
الجنہ میں واقع محمد فاروق یوسف کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ ماہ ِمیلاد کے سلسلے میں فیصل آباد کے علاقے ریاض الجنہ /32 ،ابو ایوب
انصاری روڑ میں واقع محمد فاروق یوسف کے
گھر پر شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
اس حلقے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حضور ﷺ کا مُردے زندہ کرنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان بتایا کہ کس طرح حضور ﷺ نے اللہ کے حکم سے
مردوں کو زندہ کیا اور حضور ﷺ کے
معجزات بھی بیان کئے نیز شرکاکو درودِ پاک کی
کثرت کرنے، نماز کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار عظیم عطاری نے حاجی رفیق
عطاری (پنجاب سطح کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات پولیس ذمہ دار) اور ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار پولیس کے ہمراہ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں ذمہ داران نے اجتماعِ میلاد کے حوالے سے پولیس افسران کو دعوت
دینے اور انہیں اجتماعِ میلاد میں شرکت
کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن،سرکل آفس اور
ایس پیز کے دفاتر میں اجتماعِ میلاد منعقدکرنے پر چند اہداف طے کئے۔
(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی عاصم عباسی سیکرٹری ٹو کمشنر
ہزارہ سے ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت کے بارے میں آگاہی
دیتے ہوئے ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ایس ایچ او واجد سے ملاقات کی اور اُن کی تیمار دارئی کرتے ہوئے
صحتیابی کی دعا کروائی جس پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عید میلاد النبی ﷺ کے
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِا ہتمام میونسپل کارپوریشن
حافظ آباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
رہی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے اجتماعِ پاک کاآغاز کیا جبکہ ڈسٹرکٹ
نگران محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔
دورانِ بیان ڈسٹرکٹ نگران
نے عاشقانِ رسول کو بھر پور انداز میں عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
میونسپل کارپوریشن
جلالپور بھٹیاں میں مقابلہ حسنِ قرأت اور محفل ِنعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پچھلے دنوں میونسپل کارپوریشن جلالپور بھٹیاں میں مقابلہ حسنِ قرأت اور
محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے حصہ لیا
اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے
محفلِ نعت کا آغاز کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارﷺ کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ تحصیل مولانا ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے ”سیرتِ
مصطفی ﷺ“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا۔
محفلِ نعت کے اختتام پر
ذمہ داران نے وہاں موجود سرکاری آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے اجتماعِ میلاد اور جلوسِ
میلاد کے روٹس کی صفائی اور انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)