02نومبر 2022ء کو ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ ڈسٹرکٹ کورنگی میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات حاجی یعقوب عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی  نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمان کلہوڑ ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم مصطفے سومرو ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈائریکٹر پارکنگ اویس خان ، ڈائریکٹر انفارمیشن آیاز خان ، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر ، ڈائریکٹر انکروچمنٹ ضہیم احمد ، سپرنٹینڈینٹ انجینئر گلفام چنا ، ایکس سی این بہروز خان ، ایکس سی این یاسر پہنور ، اسسٹنٹ انجینئر عامر خان ، اے ای اسد اللہ ، اے ای غیاث الدین ، اے ای اعجازانڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ وسیم شمع ، ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسین احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر نثار احمد ، ڈپٹی عرفان احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین جٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک طارق احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ بارکھان فدا حسین بھنگر سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی خدمات کا تعارف بیان کیا ۔

نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونیوالے ٹیلی تھون میں حصہ ڈالنے کا ذہن دیا اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عبد الکریم عطاری بھی ساتھ تھے ۔ (رپورٹ: ارسلان عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن لورالائی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


01نومبر 2022ء کو سندھ سیکریٹریٹ کا دعوتِ اسلامی کے وفد نے دورہ کیا ، جہاں ہادی بخش کلہوڑو(سیکریٹری ڈس ایبل پرسن ڈیپارٹمنٹ ) اور سرفراز کھیرو (ڈپٹی سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ) سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے سیکریٹری ہادی بخش کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ، خاص طور پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں آگاہی دی جس پر سیکریٹری صاحب نے شعبہ اسپیشل پرسنز کو رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دیا ۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جسے سیکریٹری صاحب نے قبول کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کراچی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور سے ذمہ داران نے ملاقات کی انہیں FGRF کا تعارف پیش کیا اور ساتھ ملکر شجرکاری کی اس موقع پر چیف آفیسر محمد یوسف بھی ساتھ تھے ۔

اسکے علاوہ ذمہ داران نے صدر بار میں نیاز باجوہ سے ملاقات کی اور بار کونسل میں سنتوں بھرا اجتماع انعقاد کرنے کے حوالے سے گفتگو کیا ۔ ( رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


31 اکتوبر 2022 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ میں شیڈول ہوا جہاں آغا فخر حسین (ایڈیشنل سیکریٹری ، محکمہ صنعت) ، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ، محکمہ صحت ) اور دیگر افسران سے ملاقاتیں  کیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ ٔجات کا تعارف کروایا ، انہیں فیضانِ مدینہ کا وزٹ اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر آغا حسین نے وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کراچی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


01 نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں  شیڈول رہا، جہاں ایڈمن آفیسر رضوان سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور کورنگی کراسنگ پر گیارہویں شریف کے اجتماع کے حوالے سے پرمیشن و انتظامات کروانے کے حوالے سے میٹنگ کی نیز کراسنگ کے وارڈ کونسلر عدنان صاحب کے ساتھ گراؤنڈ کا وزٹ نیز ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ اور میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم مصطفے سومرو کے ساتھ میٹنگ کی اور اجتماع میلاد کے حوالے سے گفتگو کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں لودہراں میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ دار فدا علی عطاری کی ذمہ داران کےہمراہ معروف ماہر تعلیم  MD PINSراناکاشف لطیف سےملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے رانا کاشف کو عمرہ کی ادائیگی پر انہیں مبارک باد پیش کیا اور معروف سماجی شخصیت ،صحافی و ممبر قرآن بورڈ رانا ظہور سے بھی انکے گھر پر ملاقات کی اور انکی والدہ کےانتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


31اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد E11 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سیکریٹری حسن شفقت ، ڈپٹی سیکریٹری رانا وقاص ، ایس۔ایس ۔پی آپریشن ملک جمیل ، ایس۔ایس۔پی۔ ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی ، ADCG اسلام آباد شہریار خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے تعارف پر بریفنگ دی ، اس موقع پر حمزہ شفقات صوبائی سیکریٹری بلوچستان کوئٹہ کے والد چوہدری شفقات احمد سابقہ ڈی آئی جی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

اجتماع کے اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی سے شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد عامر عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


28 اکتوبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا۔جہاں افسران (خالد خان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت محمد حسین، آصف راجپوت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت، نذیر خاصخیلی سیکشن آفیسر اور قاضی عابد)سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات افسران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے بتاتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت کی علم دین سے محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے گیارہویں شریف کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں حافظ امداد الہٰی ایڈووکیٹ، سول جج لاہور محبوب الہٰی کی والدہ  اور سابق چیئرمین محمود حسین رحمانی کی اہلیہ کے نماز جنازہ میں مدرسۃالمدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے فکرِ آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز جنازہ پڑھایا نیز نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات (سابق وفاقی وزیر ایم این اے میاں فرخ حبیب ، سابق وفاقی وزیر و ایم این اے عابد شیرعلی، ایم پی اے و چیئرمین پی ایچ اے شکیل شاہد ،ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز احمد لونا،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد اختر ورک، کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 108 میاں نبیل، سابق چیئرمین شیخ عرفان یونس، سابق چیئرمین ڈاکٹر مقبول جمشید) نے شرکت کی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27اکتوبر2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایس ایس پی آفس میں ڈی آئی بی انچارج منہاج الحسن، ڈی آئی بی ماجد خان اور محمد فیضان سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ایس ایس پی آفس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا اور اجتماع میلاد رکھوانے نیز ایشو برانچ اور لیگل برانچ میں افسران سے ملاقاتیں ہوئیں نیز ایم پی اے غلام جیلانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی ایم سی آفس لانڈھی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نےافسران اور عملے (ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمان کلہوڑ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم مصطفے سومرو، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ڈائریکٹر انفارمیشن آیاز خان، ڈائریکٹر چارج پارکنگ اویس خان،پیپلز پارٹی کورنگی کے انفارمیشن سیکرٹری جانی میمن اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اوشاق میرانی )سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی۔اس کے علاوہ ڈی ایم سی آفس میں اجتماع میلاد رکھنے پر تبادلہ خیال کا سلسلہ بھی ہواجس پر افسران نے خدمات ِدعوت اسلامی کو سراہتے ہوئےاس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)