24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
30 اکتوبر2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا ، یہ
مدنی مشورہ عبد الرحمٰن عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات عزیز بھٹی ٹاؤن نگران) اور
ان کی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کے درمیان منعقد ہوئی ، جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن کے
نگران ندیم عطاری اور محمد دانش عطاری نے
بھی شرکت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے مشورہ بھی دیا ۔
جبکہ 31 اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے گلبرگ ٹاؤن کے نگران حافظ
مبین عطاری کے ساتھ مشورہ کیا اور رابطہ
برائے شخصیات کے حوالے سے بریفنگ دی اور تقرری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر
حافظ مبین عطاری نے تین اسلامی بھائیوں کے نام پیش کئے ۔ (رپورٹ : کارکردگی آفس - شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ؛
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)