24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
2 نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ لاہورکے ذمہ داران نے ایم ۔پی ۔اے ۔خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی ، ذمہ
داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ
کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ ُالمدینہ کے رسائل اور عطر تحفے میں پیش کئے ۔
اسکے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرے
شخصیات اجتماع میں چیئرمین ملک شوکت نے شرکت کی اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔
جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ مشاورت کا مشورہ ہوا جس میں پیشگی
جدول اور کارکردگی جدول کے حوالے سے بات
چیت ہوئی۔(رپورٹ : کارکردگی آفس شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ؛ کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)