کمشنر
ملتان ڈویژن پر تعینات ہونے پر اشفاق
چوہدری سے ذمہ داران کی ملاقات
08
نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار کی میٹروپولیٹن ذمہ دار کے ہمراہ
نئے تعینات ہونیوالے کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمدچوہدری سےملاقات کی اور دعوتِ
اسلامی کی جانب سے انہیں نئے پوسٹ پر مبارکباد دیا۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بالخصوص ملتان ڈویژن میں
قائم مدنی مراکز فیضان مدینہ اور جامعات و مدارس المدینہ کے حوالے سے انہیں بریفنگ
دی اور فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ تحفے
میں پیش کیں۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے ضلع ملتان گلگشت کالونی کے کیپٹن(ر) قاضی علی رضا ، ایس ۔ایچ۔او تھانہ گلگشت راؤضیاء الرحمٰن ،
ڈائریکٹر آپریشن MWMC محمد عثمان و دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
08نومبر
2022ء کو پشاور کمشنر آفس میں نگران ڈسٹرکٹ کامران عطاری اور صوبائی ذمہ دار حسن
علی عطاری نے نائب قاصد شاہد خان ، PS to
commissioner ذیار
خان و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں تحائف پیش کئے مزید دعوتِ
اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ؛ کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)
ذمہ
داران کی رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری
سے ملاقات ، دینی کاموں پر مشاورت بھی
ہوئی
گزشتہ
دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری نے مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کے گھر سیالکوٹ میں ان سے ملاقات کی ۔
ذمہ
داران نے رکنِ شوریٰ سے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی تربیت لی اور ذمہ داران نے
رکنِ شوریٰ کے بچوں کے نانا جان کے لئے
فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: محمد
لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
07 نومبر 2022ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں دعوتِ اسلامی کے وفد کا شیڈول ہوا جہاں
سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن
میں تمیز الدین خیرو(سیکریٹری، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ) اور سلیم جلبانی(سینئر
چیف ماحولیات، محکمہ پی اینڈ ڈی ) شامل تھے۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک کے نگران و ذمہ داران کے ساتھ سیکریٹری لائیو اسٹاک سے تفصیلی ملاقات
کی ۔ نگران شعبہ ایگریکلچر نے شعبہ جات کے بارے میں ان کو آگاہی دی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی، جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے جلد وزٹ کرنے کی نیت پیش کیں ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کراچی : محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے
دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے وفد نے معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب خرم منور
منج سے ملاقات کی، ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و
سماجی خدمات بیان کرتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب تحفے میں دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخوپورہ وزٹ کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن : محمد مصطفیٰ انیس)
06
نومبر 2022ء کو فیصل آباد ، ڈی ٹائپ کالونی میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماعِ غوثیہ
کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم ۔پی ۔اے ۔میاں محمد طاہر جمیل ، سابق چیئرمین
ملک محمد جمیل ، آپریٹر
کنٹرول روم 1122 حافظ محمد حسین ، سیکیورٹی انچارج اقبال ٹاؤن صہیب شاہ اور معروف سیاستدان سید اسرار شاہ نے شرکت کی ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اپنے بیان میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے
شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل
آباد : محمد مصطفیٰ انیس)
پنجاب
گروپ آف کالجز دنیاپور کیمپس میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد
05
نومبر 2022ء کو پنجاب کے شہر دنیاپور میں دعوت اسلامی کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز دنیاپور
کیمپس میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا ۔
اس
عظیمُ الشان اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا ، اجتماع میں پرنسپل
جاویداقبال و دیگر پروفیسرز،ٹیچرز،طلبا و دیگر اسٹاف ممبران نےشرکت کی اور پرنسپل
سر جاوید اقبال کو ذمہ دار فداعلی عطاری نے بینُ الاقوامی شُہرت یافتہ کتاب ”آخری
نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی
لودہراں : محمد مصطفیٰ انیس)
05نومبر
2022ء کو پنجاب کے شہر دنیا پورمیں دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان
ڈویژن کےذمہ دارنے ذمہ داران کےہمراہ ایس ۔ڈی۔
پی۔ او۔ دنیاپور اور سرکل DSP حاکم علی خان بلوچ سےملاقات
کی ۔
اس
اجتماع میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے سیرت وتعلیماتِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ
کےحوالےسےسیرحاصل گفتگوکی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور
مکتبۃُ المدینہ کے کُتُب و رسائل انہیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لودہراں : محمد مصطفیٰ
انیس)
گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سرگودھا پولیس ٹریننگ اسکول میں اجتماعِ میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران سرگودھا ڈویژن ابو فاضل محمد عادل عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا ۔
اس
اجتماع میں ڈی ایس پی سرگودھا مہر ناصر محمود خان، ڈی ایس پی لیگل PTS ملک اختر عباس کانجو و دیگر پولیس افسران، انڈر ٹریننگ آفیسرز ،انڈر
ٹریننگ کانسٹیبلز اور آفس اسٹاف وغیرہ نے شرکت کی ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی/سرگودھا ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دینی کاموں کے سلسلے میں رکنِ شوری قاری محمد ایاز عطاری کا شہداد پور سٹی کا
دورہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے
دوران شہداد پور سٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری کی محمد راحیل اور محمد نعمان سے ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے
گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی جبکہ
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری نے شخصیات کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی
اللہ علیہ و سلم“ تحفے
میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے
دوران شہداد پور سٹی میں شخصیت
محمد کامران عطاری سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے حوالے
سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے دوران شہداد پور
سٹی کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری کی ایک شخصیت محمد کامران عطاری سے اُن کےگھر میں ملاقات ہوئی،
رکنِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے
آگاہی دی۔
مزید رکنِ شوریٰ نے شخصیت
کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے شخصیت کو امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا
رسالہ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے حوالے
سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
نواب شاہ ڈویژن کے شیڈول پر تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری نے شہداد پور سٹی میں ایک
شخصیت ڈاکٹر عبد الستار ڈیتھا سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیت کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے
شخصیت کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ
علیہ و سلم“
اور ”فیضانِ قراٰن ڈیجیٹل پین“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami