دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے5 نومبر 2025ء کو وفاقی
دارالحکوت اسلام آباد کے سیکٹر G-7 میں علاقائی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف
شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز (گونگے،
بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد) سے ملاقات کی۔
بعدازاں ذمہ
داران نے ”Sir Syed
Deaf Association Islamabad“ میں
اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور راہِ خدا عزوجل کے قافلے
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری بھی موجود
تھے۔(رپورٹ: کامران
عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)