24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے حوالے
سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
نواب شاہ ڈویژن کے شیڈول پر تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری نے شہداد پور سٹی میں ایک
شخصیت ڈاکٹر عبد الستار ڈیتھا سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیت کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے
شخصیت کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ
علیہ و سلم“
اور ”فیضانِ قراٰن ڈیجیٹل پین“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)