04نومبر
2022ء کو جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول سندرانہ ٹاؤن واربرٹن میں محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران ، جامعۃ ُالمدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذہ ٔکرام ، امیر سنی علماء
کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی واربرٹن کی پچھلے ایک سال
کی کارکردگی سے آگاہ کیا ، شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور
معاشرے میں اچھے ماحول کی افزائش کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کے
علاوہ محفلِ پاک میں ایس ایچ او تھانہ واربرٹن افتخار احمد جوئیہ ، سینئر صحافی و
ڈسٹرکٹ رپورٹر سماء نیوز عثمان سندرانہ ، چوہدری ثقلین جٹ ، ڈسٹرکٹ رپورٹر پبلک
نیوز و صدر سٹی پریس کلب واربرٹن چوہدری عبد الغفار نے بھی محفلِ نعت میں شرکت کی ۔( کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)