پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے حوالے سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے دوران شہداد پور سٹی کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری کی ایک شخصیت محمد کامران عطاری سے اُن کےگھر میں ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے شخصیت کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے شخصیت کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلمتحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)