09 نومبر 2022ء کو نگران مجلس حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد کے ساتھ شیڈول رہا ۔

جن میں وزیر ِ اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول آفیسر مبشر قادری ، حاجی حبیب الرحمان سابق آئی ۔جی ۔ پنجاب پولیس سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ مجلس حافظ قربان عطاری کیساتھ داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی نیز پنجاب دفاتر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ٹیلی تھون کے حوالے سے فالواپ لیا۔(رپورٹ: محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


09 نومبر 2022ء کو پیر کروندی شریف  سے آئے ہوئے مہمان ہادی بخش کلھوڑو، سیکریٹری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی، ایڈیشنل سیکریٹری، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، عبدالقدیر عباسی، ایڈیشنل کمشنر کراچی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا اور مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات اور ان کے کاموں کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سرگودھا کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،  ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات ومدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی/سرگودھا ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


08نومبر 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ کراچی مشاورت حاجی امین عطاری نے ڈسٹرکٹ کورنگی کا دورہ کیا جہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مُہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، کراچی کاڈسٹرکٹ کورنگی سے کے الیکٹرک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ایم۔پی۔اےسیکریٹریٹ سمیت 20رکنی وفد نے دورہ کیا ، دعوتِ اسلامی کے ذمہ دارعبدالرزّاق عطاری نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز میں قائم شعبہ ٔجات کا بھی وزٹ کروایا اور13 نومبر 2022ء کو ہونیوالے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں نگران مجلس حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلام آباد )کے ساتھ سیالکوٹ میں شیڈول رہا جس میں مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامیکے دینی کاموں کا جائزہ لیا  اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں ان میں :

چوہدری تنویر احمد، مسلم لیگ (ن ) صدر یوتھ ونگ پنجاب

چوہدری اخلاق ، سابقہ صوبائی وزیر اور ایم ۔پی ۔اے

فضل فاروق جیلانی ، چیئرمین سیال ائیر لائین و دیگر شامل تھے۔

اس کے علاوہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ساتھ ٹیلی تھون اور دیگر کاموں پر مشورہ کیا ۔ (رپورٹ: محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب : محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن شیڈول کے دوران نصیر آباد میں تاجر محمد اسمٰعیل سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے تاجر کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔آخر میں تاجر محمد اسمٰعیل کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی نوابشاہ ڈویژن شیڈول کے دوران ذمہ داران کے ہمراہ مورو میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں بلڈرز غلام رسول، غلام حسین اور نوشہروفیروز ڈسٹرکٹ مارکیٹ کے صدر عبدالرشید شامل تھے۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر اُن کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

رکنِ شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر نوابشاہ ڈویژن مشاورت نگران سیّد محمد دانش عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت نگران محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن شیڈول کے دوران یوسی خیرپور جوسو، گوٹھ پکھو کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے مختلف تاجر حضرات سے ملاقات کی اور انہیں راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال دینے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تاجر حضرات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی۔بعدازاں تاجر حضرات کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


08 نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن  کے ذمہ دار کی میٹروپولیٹن ذمہ دار کے ہمراہ نئے تعینات ہونیوالے کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمدچوہدری سےملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی جانب سے انہیں نئے پوسٹ پر مبارکباد دیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بالخصوص ملتان ڈویژن میں قائم مدنی مراکز فیضان مدینہ اور جامعات و مدارس المدینہ کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ تحفے میں پیش کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ضلع ملتان گلگشت کالونی کے کیپٹن(ر) قاضی علی رضا ، ایس ۔ایچ۔او تھانہ گلگشت راؤضیاء الرحمٰن ، ڈائریکٹر آپریشن MWMC محمد عثمان و دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


08نومبر 2022ء کو پشاور کمشنر آفس میں نگران ڈسٹرکٹ کامران عطاری اور صوبائی ذمہ دار حسن علی عطاری نے نائب قاصد شاہد خان ، PS to commissioner ذیار خان و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں تحائف پیش کئے مزید دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کے گھر سیالکوٹ میں ان سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی تربیت لی اور ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کے بچوں کے نانا جان کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)