دعوتِ اسلامی کے تحت 13
نومبر 2022ء بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن شیڈول کے
دوران یوسی خیرپور جوسو، گوٹھ پکھو کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے
مختلف تاجر حضرات سے ملاقات کی اور انہیں راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال دینے کے
فضائل پر مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے تاجر حضرات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ رقم
جمع کروائی۔بعدازاں تاجر حضرات کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)