پنجاب پاکستان کے علاقے خانسر ضلع بھکر میں واقع پٹرولنگ پولیس آفس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد گوندل (ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس بھکر) اور ضلع بھر کے انچارج آفیسرز سمیت عملے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے عید میلادالنبی ﷺ  کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد کے واقعات بیان کئے۔علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تھانہ بھکر سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بھکرمیاں محمد اقبال، ایس ایچ او بھکر سٹی ملک عبدالغفار اعوان اور ایس ایچ او بھکر صدر وحید احمد لک سمیت دیگر تفتیشی افسران و عملے نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اللہ عزوجل کے پیارے نبی، خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں پچھلے دنوں سٹی سنٹر کوٹ مومن میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اونر سٹی سنٹر کوٹ مومن، اہم سیاسی شخصیت مہر انصر اقبال ہرل، سابقہ وائس چیئرمین MC مہر عبدالرحمٰن لک، صدر PTI کوٹ مومن محمود احمد خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے اور سرکار ﷺ کی سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے ڈسٹرکٹ خوشاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس لائن جوہرآباد کے آفیسرز (ڈی پی او خوشاب محمد اسد الرحمٰن ،خوشاب ڈسٹرکٹ کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، انچارج سیکورٹی اور ایلیٹ فورس کے آفیسرز)کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن نگران سرگودھا محمد عادل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میلادالنبی ﷺ کے واقعات بیان کئےاور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں شرکائے اجتماع کے درمیان ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تقسیم کئے گئے نیز شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈائریکٹر جنرل منرل اینڈ مائینز بلوچستان بشیر احمد مستوئی ، ایکسین کیسکو آپریشن  نصیرآباد شبیر احمد مستوئی، ڈاکٹر جمیل مستوئی ، ایم۔ ایس ڈھاڈر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سول ہسپتال ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی سے ان کی والدہ کے انتقال پر کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان دعوتِ اسلامی کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے انہیں FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز اس سلسلے میں اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز سبی کے ناظم مولانا عطا محمد عطاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی، خان عبدالوہاب باروزئی اور ورکنگ جرنلسٹ سبی کے صحافی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہاکی گراؤنڈ کمپنی باغ سرگودھا میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی ثوبان عطاری نے میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو سرکار ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی مختلف شخصیات میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:

ڈی پی او سرگودھامحمد طارق عزیز سندھو، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا مہر مدثر ممتاز ہرل، چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سرگودھا ڈویژن چوہدری نوید اسلم وڑائچ، ڈی ایس پی سرگودھا سٹی محمد ناصر عباس شیخ، چیئرمین PHA سرگودھا ڈویژن محمد شفیق سندھو۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  میونسپل کمیٹی گوجرہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرس کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ یاسر رضوان، چیف آفیسر گوجرہ اشتیاق گوندل اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بتایا اور آپ علیہ السلام کی فرامین پر عمل پیرا ہونے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ساتھ شرکا کو اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے’’ صبح بہاراں‘‘ نامی رسالے تقسیم کئے۔(رپورٹ: تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں  اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھیرہ شریف میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں محمد ابراہیم ارباب،سید یاسر محمود گیلانی، میاں نعیم الدین الازہری ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شر کت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل بھیرہ شریف ، ڈسٹرکٹ سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت  تھانہ کینٹ سرگودھا میں اجتماع میلاد ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ سرگودھا چوہدری ذیشان اقبال پڑھیار،ایس ایچ او تھانہ ساجد شہیر، ملک محمد نسیم خان،ایس ایچ او فیکٹری ایریا جواد حسین گل ودیگر تفتیشی افسران کی شرکت ہوئی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ’’نبی پاک ﷺ کی سیرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتما ع میں آنے کا ذہن دیا نیز بالخصوص اس موقع پر انہیں 12ویں شریف کے اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت دی اور آخر میں ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعائے خیر کروائی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس حافظ آباد میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں پولیس ڈیپارٹ سے متعلق اتھارٹی پرسنز نے شرکت کی ۔

محفل میلاد میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے ’’سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سیرت رسول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا ا ظہار کیا۔(رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


6  اکتوبر 2022ء کو کمشنر کراچی اقبال میمن نے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت لگائے گئے کورنگی متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد، سی پی ایل سی چیف زبیر، حمزہ ڈی ایچ او، ڈاکٹر عبدالحی کھوسو، ڈی ایس پی کورنگی اسلم جویا، ڈی ایس پی لانڈھی ملک نواز، سی ای او اپیرل زون زائد حمید ) نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کیمپ ذمہ دار نے شخصیات کو سیلاب زدگان کے لئے جو امداد کی گئی اس حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں آئندہ دنوں کی پلاننگ بھی بتائی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔

اس کے علاوہ کمشنر صاحب نے اپری سیشن لیٹر پیش کیا ۔ دوران گفتگو کمشنر صاحب اور زبیر صاحب کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضان مدینہ آنے کی دعوت بھی پیش کی۔

٭دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ اور میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو سے ماہ میلاد کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع کے دوران مختلف شہروں سے آئی ہوئی شخصیات  سے شعبہ ایف جی آر ایف پلانٹیشن پاکستان کے نگران حاجی محمد الطاف عطاری اور کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران نے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کیا نیز ان میں نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل ڈاکو مینٹری پریزنٹیشن دکھائی جس پر شخصیات نے اظہار مسرت کیا۔بعدازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بھی شخصیات سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو تربیتی مدنی پھول دیئے، کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے اور ان سب کے لئے دعائے خیر کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)