24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے سیالکوٹ میں ڈی پی او فیصل
کامران ،ڈی ایس پی لیگل رانا شہباز،ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین بٹ اور اکاؤنٹ
آفیسر ڈسٹرکٹ نوید انجم سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات
کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو
سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا ا ظہار کیا۔( رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)