24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
31اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد E11
میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سیکریٹری حسن شفقت ، ڈپٹی
سیکریٹری رانا وقاص ، ایس۔ایس ۔پی آپریشن ملک جمیل ، ایس۔ایس۔پی۔ ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی ، ADCG
اسلام آباد شہریار خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان
کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے تعارف پر بریفنگ دی ، اس موقع پر حمزہ شفقات صوبائی سیکریٹری
بلوچستان کوئٹہ کے والد چوہدری شفقات احمد سابقہ ڈی آئی جی کے ایصالِ ثواب کے لئے
دعائے مغفرت بھی کی ۔
اجتماع کے
اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی سے شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں اپنی دعاؤں سے
نوازا۔ (رپورٹ: محمد
عامر عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )